کاروار:2/ نومبر (ایس اؤنیوز) اپنے دو بچوں کے ساتھ تقریباً ایک سال سے شہر کی مارکیٹ میں لاچاری میں پائی ریاست جھارکھنڈ کی عورت کو محکمہ خواتین و اطفال ے تعاون سےواپس اس کے شہر پہنچانے میں سماجی کارکن ، جن شکتی ویدیکے کے صدر مادھو نایک نے بھر پور مدد کی ہے۔
گذشتہ 19نومبر 2016کو مجھے ایک اطلا ع ملی کہ ’’بازار میں ایک عورت اپنے دوبچوں کے ساتھ بڑی لاچاری کی حالت میں بیٹھی ہوئی ہے‘‘۔اطلاع پاتے ہی جائے وقوع پہنچے مادھو نایک انجان عورت سے بات چیت کے لئے آگے بڑھے تو زبان سمجھ نہیں پانے سے اس کے شہر کاپتہ لگانا دشوار ہوگیا۔ مگر اتنا تو پتہ چل گیا کہ اس کا شوہر اس کو ٹرین کے ذریعے لاکر کاروار میں چھوڑ کر فرار ہوگیا ہے۔
عورت اور دونوں بچوں کو محکمہ اطفال و خواتین کے ’’سویکار ‘‘ کیندر میں رہنے کا انتظام کرنے کے بعد محکمہ کے افسران پر دباؤ ڈالا کہ عورت کو اس کے مقام تک پہنچانے کا انتظام کریں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ محکمہ کے نائب ڈائرکٹر راجیندر بیکل اور عملے نے مختلف مقامات اور طریقوں سے رابطہ کرتے ہوئے عورت کے متعلق جانکاری حاصل کی تو پتہ چلا کہ متعلقہ عورت کا ریاست جھارکھنڈ کے ایک قبائلی خاندان سے تعلق ہے۔ اس کے بعد اس کے سرپرستوں کی تلاش کی گئی ان کاپتہ چلنے کے بعدانہیں حقائق کی جانکاری دی گئی ۔ اس کے گاؤں کا پتہ چلنے کے بعد منگل کو مادھونایک اور محکمہ کے افسران ،پولس عملے کے تعاون سے ٹرین کے ذریعے روانہ کیا۔